ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں افضل ٹیکس کنسلٹنٹ کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا افتتاح؛ جدید ٹیکس و اکاونٹنگ خدمات کی فراہمی کا اعلان

بھٹکل میں افضل ٹیکس کنسلٹنٹ کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا افتتاح؛ جدید ٹیکس و اکاونٹنگ خدمات کی فراہمی کا اعلان

Sun, 05 Apr 2026 20:11:58    S O News
بھٹکل میں افضل ٹیکس کنسلٹنٹ کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا افتتاح؛ جدید ٹیکس و اکاونٹنگ خدمات کی فراہمی کا اعلان

بھٹکل 5/اپریل (ایس او نیوز) : شہر میں ٹیکس اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افضل ٹیکس کنسلٹنٹ کے تزئین و آرائش شدہ نئے دفتر کا افتتاح اتوار کو سادہ مگر پُروقار تقریب میں ربن کاٹ کر انجام دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیکس کنسلٹنٹ افضل حسین محتشم نے کہا کہ ان کے دفتر میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ، جی ایس ٹی رجسٹریشن و ریٹرن، ٹی ڈی ایس ریٹرن، اکاونٹنگ اور بک کیپنگ سمیت کاروباری اداروں کے لیے درکار تمام مالیاتی و قانونی خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برسوں سے بھٹکل کے نوائط کالونی، امین الدین روڈ پر واقع اپنے دفتر کے ذریعے عوام اور تاجر برادری کو معیاری خدمات فراہم کر رہے ہیں، اور دفتر کی نئی تزئین و آرائش کا مقصد صارفین کو مزید بہتر اور سہولت بخش ماحول مہیا کرنا ہے۔

afzal-tax-2

افضل حسین نے مزید کہا کہ انہیں چارٹرڈ اکاونٹنگ، اکاونٹ فائنلائزیشن اور مالیاتی منصوبہ بندی میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کمپنیوں، سوسائٹیوں، سماجی و فلاحی اداروں اور اسپورٹس کلبوں کے اکاونٹس اور رجسٹریشن سے متعلق تمام دستاویزی کارروائیوں میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

انہوں نے عوام، بالخصوص تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ٹیکس اور مالیاتی ضروریات کے لیے ان کے دفتر سے رجوع کریں تاکہ قوانین کی مکمل پاسداری کے ساتھ اپنے کاروبار کو مستحکم بنایا جا سکے۔

مزید معلومات یا خدمات کے حصول کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد موبائل نمبر 8123033231 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

دفتر کے افتتاح کے موقع پر بھٹکل تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، مینگلور سے تشریف فرما سی اے عبدالرحمن مصباح، جماعت المسلمین بھٹکل کے سرگرم رکن مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔


Share: