ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 30 سال سے مفرور ملزم کوبھٹکل پولس نے ممبئی سے کیا گرفتار

30 سال سے مفرور ملزم کوبھٹکل پولس نے ممبئی سے کیا گرفتار

Fri, 09 Jan 2026 00:46:30    S O News
30 سال سے مفرور ملزم کوبھٹکل پولس نے ممبئی سے کیا گرفتار

بھٹکل 8/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاؤن پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے ایک مقدمے میں گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اس بات کی اطلاع پولیس نے جمعرات کودی۔

ملزم کی شناخت محمد جاوید حمید قاضیا (55) کے طور پر کی گئی ہے، جو کرائم نمبر 74/1996 کے تحت آرمز ایکٹ کی دفعات 3 اور 25(1)(A) میں مطلوب تھا۔ پولس کے مطابق 1996 میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا اور تب سے فرار تھا۔

پولیس کے مطابق تکنیکی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ملزم کو 7 جنوری یعنی بدھ کو ممبئی سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں 8 جنوری، جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

سینئر پولیس افسران نے طویل عرصے سے فرار ملزم کو گرفتار کرنے پر بھٹکل ٹاؤن پولیس ٹیم کی ستائش کی ہے۔


Share: