بھٹکل: 7 نومبر (ایس او نیوز) محکمہ تعلیم و خواندگی اور بھٹکل کے سماجی وسائل مرکز، نوائط کالونی بھٹکل کے اشتراک سے بدھ کے روز تعلیمی سال 2025-26 کے تحت کلَسٹر سطح کے "پرتیبھا کارنجی" مقابلے منعقد کیے گئے۔
ان مقابلوں میں مولانا آزاد پبلک اسکول بھٹکل کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
اسکول کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ششم جماعت کی طالبہ عَرشیہ بانو نے مضمون نویسی کے مقابلے میں اوّل اور انگریزی تقریری مقابلے میں دوم مقام حاصل کیا، جبکہ طالبِ علم عبدالرشید خان نے عربی مذہبی تلاوت کے مقابلے میں سوم مقام حاصل کر کے اسکول اور اقلیتی فلاحی محکمہ کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و کارکردگی کو سراہا۔