
بھٹکل، 30/ مارچ (ایس ا ونیوز /ایجنسی) مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی کے زیر نگرانی شعبہ دعوت و تبلیغ کے ذیل میں ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ مبارک کی مناسبت سے دعوت تبلیغ کا فریضہ انجام دینے کی کوشش کی گئی چنانچہ 9 مارچ بروز اتوار سے 19 مارچ تک نوجوان طلبہ خاص طور پر عصری علوم سے وابستہ طلبہ کی تربیت کے غرض سے بنام "تفسیر سورۃ الکہف" کلاسز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو مکمل سورۃ الکہف کی تفسیر سے روشناس کروایا گیا اور اختتام پر تقریری اور تحریری امتحان کے ذریعے طلبہ کو ازمایا گیا، نتیجتا طلبہ اپنے حاضر ذہنی اور دین کے تئیں شوق کا ثبوت دیتے ہوئے عمدہ اور معیاری جوابات کے ساتھ امتحانات دیے اور ان میں نمایاں طلباء کو انعامات سے نوازنے کے لیے مولانا اویس مدنی کی زیر صدارت ایک بزم سجائی گئی اور مولانا اطہر کے ناصحانہ کلمات کے ساتھ اختتام کیا گیا۔
اسی طرح رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اسکول کے طلبہ کے لیے بعنوان "سیرت صحابہ کے درخشاں پہلو" پانچ روزہ کلاسز مسجد خدیجہ الکبری میں انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو نہ صرف اصحاب رسول کی عظمت اور مشہور صحابہ کے مشہور واقعات سنائے گئے بلکہ ان صحابہ کی چند اہم معلومات کو معلوماتی کارڈ کی شکل میں فراہم کیا گیا جس میں صحابی کا نام، کنیت، مرویات اور سن وفات وغیرہ کے ساتھ ان سے مروی حدیث بھی درج تھیں، اور ان ساری معلومات کو یاد کروانے کی کوشش کی گئی- بالاخر بروز جمعرات 27 مارچ کو اختتامی بزم سجائی گئی جس میں طلبہ کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ نمایاں طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا- بعد از طلبہ کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا الحمدللہ اللہ کے فضل و کرم کے بعد مدیر مرکز مولانا عبداللہ گواہی ندوی حفظہ اللہ کی سرپرستی اور مولانا ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری نذیری حفظہ اللہ کی زیر نگرانی تمام دعوتی سرگرمیاں بحسن خوبی اختتام پذیر ہوئیں۔