ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور میں ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی؛ ایک ہلاک، دوسرا لاپتہ

بھٹکل: مرڈیشور میں ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی؛ ایک ہلاک، دوسرا لاپتہ

Thu, 10 Jul 2025 16:39:12    S O News
بھٹکل: مرڈیشور میں ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی؛ ایک ہلاک، دوسرا لاپتہ

بھٹکل، 10 جولائی (ایس او نیوز) — تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں جمعرات کی صبح ایک کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا غرق ہوکر لاپتہ ہے۔ واقعہ صبح تقریباً 6 بجے اُس وقت پیش آیا جب چار ماہی گیر کشتی کے ذریعے بحر عرب میں مچھلی پکڑنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کشتی سمندر کی اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر اچانک اُلٹ گئی۔ کشتی میں سوار چاروں ماہی گیر سمندر میں جاگرے۔ ان میں سے دو ماہی گیر تیرتے ہوئے بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ دیگر دو افراد غرقاب ہوگئے۔

مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک غرق شدہ شخص کو سمندر سے نکال کر سرکاری اسپتال منتقل کیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ مادیو نارائن ہری کانت کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ لاپتہ ماہی گیر کی شناخت 27 سالہ وینکٹیش انپّا ہری کانت کے طور پر ہوئی ہے، جس کی تلاش  جاری ہے۔

حادثے کے سلسلے میں مرڈیشور مضافاتی پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Click here for report in English


Share: