بھٹکل 2 اکتوبر (ایس او نیوز): بھٹکل کے آزاد نگر میں گھریلو کام کے لیے آنے والی ایک ملازمہ پر گھر سے 1.46 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیور اور نقد رقم چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
آزاد نگر کی ساتویں کراس، جالی روڈ کی رہائشی سلیمہ نے اس سلسلے میں بھٹکل شہری پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ پر انہیں چوری میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ سلیمہ کے مطابق تقریباً 1.45 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑی سمیت ان کے شوہر کی قمیص کی جیب میں موجود ایک ہزار روپے نقد رقم بھی چوری ہوئی ہے۔
انہوں نے پولیس سے چوری شدہ اشیاء کی بازیابی اور قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔
بھٹکل شہری پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔