ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : پرائیویٹ بس کے ذریعے رفت کی جا رہی رقم اور سونا ضبط

بھٹکل : پرائیویٹ بس کے ذریعے رفت کی جا رہی رقم اور سونا ضبط

Wed, 05 Nov 2025 17:08:04    S O News
بھٹکل : پرائیویٹ بس کے ذریعے رفت کی جا رہی رقم اور سونا ضبط

بھٹکل ،  5 / نومبر (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ بس کے ذریعے ممبئی سے منگلورو کے لئے رفت کی جا رہی رقم کے ساتھ سونا ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
    
بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر دیواکر اور پی ایس آئی نوین کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جب ممبئی سے منگلورو جانے والی وی آر ایل بس کی تلاشی لی تو پارسل کی شکل میں منگلورو کے عرفان نامی شخص کے لئے بھیجی گئی ایک بیگ کا پتہ چلا جس کے اندر بغیر کسی دستاویز کے 50 لاکھ روپے نقد رقم اور لاکھوں روپے مالیت کے 401 گرام وزنی سونے کے کڑے رکھے ہوئے تھے۔  اس رقم اور سونے کے زیور سے متعلقہ کوئی دستاویزی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے ضبط کر لیا ۔ 
    
پولیس نے ذرائع نے بتایا کہ اگر اس رقم اور سونے کے حقیقی مالک ضروری دستاویزی ثبوت کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں تو انہیں ضبط شدہ رقم اور سونا واپس کر دیا جائے گا ۔ پولیس کی طرف سے اس ضبط شدہ کے مالک  کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔


Share: