بھٹکل 5/ اکتوبر (ایس او نیوز): بھٹکل نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت پورورگہ کے رہائشی سُندر اچاری (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ اتوار صبح قریب سوا دس بجے پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق، سُندراچاری اسکوٹر پر سوارہوکر پورورگہ سے بھٹکل کی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے ایک سرکاری بس نے ٹکر ماردی۔ بتایا گیا ہے کہ منی پال سے گوکرن جانے والی بس نے اسکوٹر کو ہلکے سے چھوا، جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار سڑک پر گرپڑا۔ زمین پر گرتے ہی اس کے سر پر بس کا پہیہ چڑھ گیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری قانونی کارروائی انجام دی۔
Click here for report in English
بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے، پتہ چلا ہے کہ ان کے دونوں فرزند بینگلور میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ پسماندگان میں ایک بیٹی اور اہلیہ بھی ہے۔
اس سلسلے میں ٹاؤن پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
