ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ٹاؤن پولیس کی جانب سے 30 نومبر کو ٹریفک اور روڈ سیفٹی آرٹ کمپیٹیشن؛ طلبہ سمیت عوام کو شرکت کا کھلا موقع

بھٹکل ٹاؤن پولیس کی جانب سے 30 نومبر کو ٹریفک اور روڈ سیفٹی آرٹ کمپیٹیشن؛ طلبہ سمیت عوام کو شرکت کا کھلا موقع

Fri, 28 Nov 2025 18:22:27    S O News

بھٹکل، 28 نومبر (ایس او نیوز): ساگر روڈ پر واقع ٹری پارک میں 30 نومبر کو بھٹکل ٹاؤن پولیس شہر کے نوجوانوں پر مشتمل S-Arts ادارے کے اشتراک سے ٹریفک اور روڈ سیفٹی سے متعلق ایک خصوصی آرٹ کمپیٹیشن منعقد کر رہی ہے۔ اس مقابلے میں بچے، نوجوان اور بزرگ— سبھی حصہ لے سکتے ہیں۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس انسپکٹر دیواکر نے ساحل آن لائن سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا اور شام چھ بجے اختتام کو پہنچے گا۔ اس مقابلے  کا مقصد پینٹنگ کے ذریعے عوام میں روڈ سیفٹی، ہیلمیٹ کے استعمال اور ٹریفک قواعد کی پابندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ان کے مطابق مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے جبکہ تمام شرکاء کو پولیس کے اعلیٰ افسران کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔

arts-competition-poster

S-Arts کی جانب سے انجمن ڈگری کالج کے طالب علم محمد سالم نے بتایا کہ ہر شریک اپنی پینٹنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں مثبت پیغام دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق دلچسپی رکھنے والے افراد پوسٹر پر موجود QR کوڈ اسکین کرکے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر  جناب شبیر عجائب، سُلیم جوباپو اور محکمہ پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی  کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پینٹنگ مقابلے میں  حصہ لے کر روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری عام کرنے میں اپنا تعاون فراہم کریں۔

Click here to watch video report

Click here for report in English


Share: