ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: میونسپل کونسل کی مجلسِ عامہ کی میعاد ختم ہونے پر اے سی کاویہ رانی نے سنبھالا انتظامی عہدہ

بھٹکل: میونسپل کونسل کی مجلسِ عامہ کی میعاد ختم ہونے پر اے سی کاویہ رانی نے سنبھالا انتظامی عہدہ

Thu, 13 Nov 2025 21:49:41    S O News
بھٹکل: میونسپل کونسل کی مجلسِ عامہ کی میعاد ختم ہونے پر اے سی کاویہ رانی نے سنبھالا انتظامی عہدہ

بھٹکل، 13 نومبر (ایس او نیوز): شمالی کینرا ضلع کے سات اہم بلدیاتی اداروں کی منتخب مجالسِ عامہ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے ان اداروں میں انتظامی افسران کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ اسی کے تحت بھٹکل میونسپل کونسل میں منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہوجانے پر اِنچارج اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کاویہ رانی نے بطور انتظامی افسر (Administrator) چارج سنبھال لیا ہے۔

IMG-20251113-WA0036
بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری کرناٹک میونسپالٹیز ایکٹ 1964 کی دفعہ 389 کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

اب نئی منتخب کونسل کے وجود میں آنے تک میونسپل کونسل کے روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کاویہ رانی انجام دیں گی۔

چارج سنبھالنے کے موقع پر میونسپل چیف آفیسر وینکٹیش ناوُڈا، ہیلتھ آفیسر سوجیا سومن اور دیگر محکماتی افسران موجود تھے۔


Share: