ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں رکاوٹی دیوار گرنے سے مزدور کی موت

بیلتنگڈی میں رکاوٹی دیوار گرنے سے مزدور کی موت

Sun, 01 Feb 2026 11:40:10    S O News
bhrlbrer_310126_1

بیلتنگڈی ، یکم  فروری (ایس او نیوز) تعمیراتی کام کے دوران رکاوٹی دیوار گرنے سے ملبے میں دب کر ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی ، جبکہ دیگر دو مزدور زخمی ہوگئے ۔
    
فوت شدہ مزدور کی شناخت بہار کے رہنے والے راکیش کمار  (25 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ کل اس وقت پیش آیا جب ایک رکاوٹی دیوار تعمیر کی جا رہی تھی جو اچانک ٹوٹ کر گر گئی اور راکیش کمار اس کے ملبے میں  دب کر رہ گیا ۔
    
مقامی افراد نے آگے بڑھ کر اسے ملبے سے باہر نکالا اور زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی جس کے دوران اس نے دم توڑ دیا ۔ دیگر دو مزدوروں کو معمولی زخم آنے کی بات معلوم ہوئی ہے ۔
    
لاش کو بیلتنگڈی تعلقہ ہاسپٹل میں منتقل گیا ۔ بیلتنگڈی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ۔ 


Share: