بیلتنگڈی، 17 / نومبر (ایس او نیوز) کل دیر رات کو ہوکیلا نامی مقام پر پیش آئے ہوئے سڑک حادثے میں ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بارہ سالہ لڑکے کی موت واقع ہو گئی اور دیگر پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔
حادثے میں فوت ہوئے لڑکے کا نام تنویت بتایا جاتا ہے جو بیلتنگڈی تعلقہ میں ناوور گاوں کے رہائشی گنیش کا بیٹا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شدید زخمی حالت میں جب تنویت کو اسپتال میں منتقل کیا جا رہا تھا تو اس نے دم توڑ دیا جبکہ دیگر پانچ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے ۔ یہ سب لوگ دھرمستھلا میں لکشا دیپاتسوا کے لئے جا رہے تھے اس دوران رکشہ بے قابو ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔
بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔ تفتیش جار ہے ۔