بنٹوال، 19 / فروری (ایس او نیوز) کل وٹل شہر کے اطراف میں اچانک ہونے والی بن موسم کی برسات نے یہاں کے عوام کو حیرت ڈال دیا ۔
تقریباً دس منٹ تک تیز بوندا بادی ہوئی جس سے سڑکیں بھیگ گئیں ۔ عام طور پر فروری میں کبھی برسات نہیں ہوتی ۔ گزشتہ سال مانسون کے بعد والے مہینوں میں بھی ہر ماہ بارش ہوئی تھی ، لیکن جنوری اور فروری میں بارش بالکل نہیں ہوئی تھی ۔
امسال بھی حالانکہ برسات کی مقدار بہت زیادہ رہی ہے، لیکن مانسون کے بعد ہر مہینے بارش نہیں ہوئی ہے ۔ اب اچانک فروری کے مہینے میں اس طرح بارش ہوتے دیکھ کر لوگ تعجب میں پڑ گئے ۔