
بھٹکل، 9/اپریل (ایس او نیوز )حسب سابق، امسال بھی انجمن ویمن کالج کے سکینڈ پی یو سی کے نتائج انتہائی شاندار اور حوصلہ افزا ہیں۔ اور امتحان میں شریک 422 طالبات میں 68 نے ڈسٹنکشن، 246 نے درجہ اول، 57 نے درجہ دوم اور 15 طالبات نے درجہ سوم میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بیس طالبات نے اردو، سائکالوجی، بزنس اسٹڈیز، اکاونٹنسی، میتھمیٹکس اور کمپیوٹر سائنس، میں صد فیصد مارکس حاصل کیے ہیں اور بہ حیثیت مجموعی کالج کا نتیجہ ٪ 91.4 درج کیا گیا ہے۔ ان باتوں کی جانکاری انجمن پری یونیورسٹی کالج برائے اناث کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ فرح محتشم نے دی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سائنس سیکشن میں عائشہ ماہین بنت تفضل حسین جکّا نے 98.3 فی صد مارکس حاصل کر کے کالج کی سطح پر اول مقام، ضلعی سطح پر تیسرا مقام اور ریاستی سطح پر دسواں مقام حاصل کرتے ہوئے پورے بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ عائشہ فکردےبنت امتیاز فکردے (٪97.3)، انعم دامودی بنت انجم مہتاب دامودی (٪94.6)، مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہیں۔ کامرس سیکشن کی ٹاپرس، مسیرہ شیخ بنت مشتاق شیخ (٪97.5)،تبسیرہ خواجہ باپو جی بنت خواجہ انصاری باپو جی (٪96.33)، امل شابندری بنت شابندری محمد عوف(٪96.16) اور تھبکے امینہ ہدیٰ بنت تھبکے عبدالرحمٰن (96.16) کے ساتھ کالج کا نام روشن کیا ہے جبکہ آرٹس سیکشن میں فاطمہ سمحہ بنت محمد مجیب ایس ایم (٪96.33)، تہنیہ قاضی بنت عبدالجلیل قاضی (٪95.16) اور خیر النسا بنت ایس ایم سلطان (٪94.83) کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
واضح رہے کہ سائنس کی عائشہ ماہین کی طرح شعبہ کامرس میں مسیرہ شیخ تعلقہ سطح پر دوم اور آرٹس کی طالبہ فاطمہ سمحہ نے تعلقہ سطح پر اول اور ضلعی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔