ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ : ثابت ہوا من گھڑت واقعہ

بیلتنگڈی میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ : ثابت ہوا من گھڑت واقعہ

Tue, 10 Feb 2026 19:31:14    S O News
بیلتنگڈی میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ : ثابت ہوا من گھڑت واقعہ

بیلتنگڈی، 10/ فروری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن حدود میں کل جو ایک اسکولی طالبہ کے مبینہ اغوا اور چھرا گھونپنے کا واقعہ پیش آیا تھا وہ اب ایک من گھڑٰت معاملہ ثابت ہوا ہے ۔

  اس سلسلے میں پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنے کے بعد ایسی کوئی گاڑی نہیں ملی جس کا ذکر لڑکی نے اپنی  شکایت میں کیا تھا ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر طبی معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی ہاتھ اور انگلیوں پر جو چوٹ ہے، وہ لڑکی کی طرف سے خود ہی لگائی گئی ہے ۔ یہ بات سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کا ایک بار پھر بیان ریکارڈ کیا جس کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے واقعے کے حوالے سے غلط بیان دیا تھا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ لڑکی نابالغ ہے اس لیے اس کے بہترین مفاد میں معاملے کو حساس طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے ۔ اس تعلق سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (سی ڈی پی او) کے ذریعے کاونسیلنگ فراہم کی جائے گی، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ نابالغ کو اسکوٹر فراہم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔


Share: