ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے اُپنّی میں رضا عربک اسکول کا سالانہ جلسہ؛ طلبہ کے پروگراموں سے حاضرین متاثر

ہوناور کے اُپنّی میں رضا عربک اسکول کا سالانہ جلسہ؛ طلبہ کے پروگراموں سے حاضرین متاثر

Tue, 16 Dec 2025 18:07:40    S O News
ہوناور کے اُپنّی میں رضا عربک اسکول کا سالانہ جلسہ؛ طلبہ کے پروگراموں سے حاضرین متاثر

ہوناور ، 16/ دسمبر (پریس ریلیز ) ہوناور تعلقہ کے شراوتی بیلٹ  کے   اُپنّی قصبہ میں قائم  رضا عربک اسکول کا سالانہ پروگرام نہایت تزک و احتشام، نظم و ضبط اور روحانی فضا کے ساتھ انتہائی کامیابی سے منعقد ہوا۔ یہ پروگرام صرف ایک تعلیمی تقریب نہیں  بلکہ علم، اخلاق، تربیت اور تہذیب کا  حسین امتزاج تھا جس نے ہر آنے والے کے دل کو مسرت اور اطمینان سے بھر دیا۔

 تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی صورت میں پیش کیے گئے۔ اس موقع پر  طلبہ نے تقاریر، نظمیں اور مختلف تعلیمی و اخلاقی پروگراموں کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور اساتذہ کی بہترین تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

honnavar-arabic-school-program-2
 گاؤں کے معززین، والدین، سماجی شخصیات اور دیگر مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر حاضرین  نے  اسکول کے ذمہ داران کی  سراہنا کرتے ہوئے  کہا کہ رضا عربک اسکول نہ صرف دینی تعلیم بلکہ اخلاقی تربیت اور عصری شعور کی آبیاری بھی بھرپور انداز میں کر رہا ہے۔ بچوں کی پراعتماد پیشکش، عمدہ تلفظ اور باوقار اندازِ گفتگو نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا اور بار بار داد و تحسین کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ مہمانوں نے اسکول انتظامیہ، پرنسپل اور اساتذہ کرام کی لگن، خلوص اور شب و روز کی محنت کو دل کھول کر سراہا۔ مہمانوں  نے بھی  اس بات کا اعتراف کیا کہ رضا عربک اسکول نے مختصر وقت میں تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر کے پورے گاؤں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

 تقریب کے اختتام پر اسکول اور مدرسے کی ترقی، طلبہ کے روشن مستقبل اور گاؤں کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

honnavar-arabic-school-program-3


Share: