ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بعد کامیاب تاجر جاوید ارمار کی بنگلور میں شاندار انٹری؛ ’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ کے نام سے نیا ٹی اسٹال قائم

بھٹکل کے بعد کامیاب تاجر جاوید ارمار کی بنگلور میں شاندار انٹری؛ ’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ کے نام سے نیا ٹی اسٹال قائم

Wed, 26 Nov 2025 20:41:16    S O News
بھٹکل کے بعد کامیاب تاجر جاوید ارمار کی بنگلور میں شاندار انٹری؛ ’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ کے نام سے نیا ٹی اسٹال قائم

بھٹکل، 26 نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل کے مختلف علاقوں میں متعدد کامیاب چائے اسٹالز چلانے کے بعد اب بھٹکل کے کامیاب  تاجر جاوید حسین ارمار نے اپنا کاروباری دائرہ ریاستی دارالحکومت بنگلورو تک پھیلا دیا ہے، جہاں شہر کے قلب میں ان کا نیا ٹی اسٹال "نمّا ٹی پوٹ" افتتاح کے فوراً بعد ہی عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ ودھان سودھا اور شیواجی نگر کے قریب وسنت نگر میں، بنگلور کے مشہور مونٹ کیرامل کالج  روڈ کے  بالمقابل قائم کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ علاقہ ہمہ وقت طلبہ اور عوام کی چہل پہل سے گونجتا رہتا ہے، اسی لیے افتتاح کے پہلے ہی دن سے اسٹال پر زبردست رش دیکھا گیا۔

جاوید ارمار نے بتایا کہ ’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ صبح 6:30 بجے سے رات 9:30 بجے تک کھلا رہے گا۔ یہاں صبح کے ناشتے سے لے کر شام کے اسنیک تک ہر چیز میسر ہوگی۔ عام چائے کے علاوہ مختلف ذائقوں میں جِنجر ٹی، عربین ٹی، لیمن ٹی، جیگری ٹی، منٹ ٹی، کافی، ہارلیکس، بادم ملک، بوسٹ سمیت متعدد فلیورز کے فرش جوسز، ملک شیکس اور تھک شیکس بھی دستیاب ہوں گے۔ کھانے کے شعبے میں بھی کئی لذیذ اسنیک شامل ہیں، جیسے: پنجابی سموسہ، میگی، پِزّا، فرنچ فرائیز، چکن رول، ویج رول، سینڈویچ، لسّی وغیرہ۔

namma-tea-pot

جاوید ارمار کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹمپل کے  بالمقابل واقع یہ نیا اسٹال ماحول اور ذائقے کے اعتبار سے منفرد ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جو بھی ایک بار ’’نمّا ٹی پوٹ‘‘ آئے گا، وہ یہاں کا مزہ دوبارہ لینے ضرور لوٹے گا۔

یاد رہے کہ بھٹکل تینگن گنڈی کراس پر واقع ’’ٹی پوٹ‘‘ میں چائے اور کافی کے لیے ہمیشہ عوام کا رش رہتا ہے۔ اسی کے ساتھ نوائط کالونی میں انفال سوپر مارکٹ کے بالمقابل قائم ’’ٹی ٹائمس‘‘ بھی بھٹکل میں کافی مقبول ہے، جبکہ مدینہ کالونی کارنر اور تنظیم ملیہ مسجد کے قریب واقع ’’جاوید کولڈ ڈرنکس‘‘ بھی عوام میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔چائے اور اسنیک کے ان اسٹالز کے ساتھ ساتھ، جاوید ارمار پلائی ووڈ اور ٹمبر کے شعبے میں بھی بھٹکل میں اپنی نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔


Share: