ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ضلع کے میونسپل اداروں میں ایڈمنسٹریٹر زکا تقرر؛ 6 نومبر کو ہی ختم ہوچکی ہے بھٹکل میونسپلٹی کی میعاد

کاروار : ضلع کے میونسپل اداروں میں ایڈمنسٹریٹر زکا تقرر؛ 6 نومبر کو ہی ختم ہوچکی ہے بھٹکل میونسپلٹی کی میعاد

Sat, 08 Nov 2025 18:00:15    S O News

کاروار،  8 / نومبر (ایس او نیوز) ریاست کے میونسپل اداروں میں منتخب عوامی نمائندوں کی پانچ سالہ میعاد کار ختم ہونے کے پس منظر میں حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ۔ 
    
میونسپل ایکٹ  1964 کی دفعہ 315 کے تحت جاری کیا گیا ریاستی حکومت کا یہ فرمان ضلع اتر کنڑا کے کاروار، سرسی، ڈانڈیلی اور بھٹکل سمیت ریاست کی 42 سٹی میونسپل کاونسلوں، 53 ٹاون میونسپل کاونسلوں اور 23 پٹن پنچایتوں پر لاگو ہوگا ۔ 
    
البتہ منتخب کاونسلرز کی پانچ سالہ میعاد ختم ہوئے بغیر میونسپل کاونسلوں کو ختم نہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں داخل کی گئی اپیل کے جواب میں ہائی کورٹ نے جو عبوری حکم جاری کیا ہے، اس پس منظر میں ریاستی حکومت نے ان کاونسلوں کو تحلیل کیے بغیر ہی روزمرہ کے امور انجام دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
    
سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق اتر کنڑا ضلع میں میونسپل اداروں کے لئے مقرر کیے گئے ایڈمنسٹریٹرز کی تفصیل یوں ہے :

1۔ کاروار- میعاد کا اختتام : 2 نومبر2025       ایڈمنسٹریٹر : اسسٹنٹ کمشنر کاروار
2۔ انکولہ - میعاد کا اختتام : 13 اکتوبر 2025        ایڈمنسٹریٹر : اسسٹنٹ کمشنر کمٹہ
3۔  کمٹہ - میعاد کا اختتام : 30 نومبر 2025     ایڈمنسٹریٹر :  اسسٹنٹ کمشنر کمٹہ
4۔ بھٹکل - میعاد کا اختتام : 6  نومبر 2025    ایڈمنسٹریٹر :  اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل
5۔ ڈانڈیلی- میعاد کا اختتام : یکم  نومبر 2025    ایڈمنسٹریٹر :  اسسٹنٹ کمشنر ڈانڈیلی
6۔ سرسی - میعاد کا اختتام : یکم  نومبر 2025    ایڈمنسٹریٹر :اسسٹنٹ کمشنر سرسی

خیال رہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں حکومت سے کہا ہے کہ جن میونسپل اداروں کی میعاد کار پوری نہیں ہوئی ہے انہیں جبراً تحلیل کرکے وہاں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر نہ کیا جائے ۔ میعاد مکمل  ہونے کے بعد جلد سے جلد انتخابات منعقد کرنے کی کارروائی شروع کرنی چاہیے ۔ 


Share: