ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو میں ہوا سرسی کی خاتون کا بہیمانہ قتل

بینگلورو میں ہوا سرسی کی خاتون کا بہیمانہ قتل

Wed, 19 Nov 2025 11:10:31    S O News
pramoda


سرسی 19 / نومبر  (ایس او نیوز) بینگلورو کے بومن ہلّی پولیس اسٹیشن حدود میں شرپسندوں نے گھر میں گھس کر سرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا بہیمانہ قتل کیا ہے۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ مہلوک خاتون کا نام پرمودا (37 سال) ہے جو اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ہونگسندرا میں مقیم تھی ۔  اس پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا بھی الزام تھا ۔ سمجھا جاتا ہے اسی پس منظر میں اس کا قتل کیا گیا ہے ۔ 
    
واردات کی خبر ملنے پر بومن ہلّی پولیس تھانے کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ 


Share: