ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 8 سے 18دسمبر تک ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کمان ہرجیت کو

8 سے 18دسمبر تک ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کمان ہرجیت کو

Fri, 25 Nov 2016 11:37:06    S.O. News Service

لکھنؤ،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مڈفیلڈر ہرجیت سنگھ 8 سے 18دسمبر تک یہاں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں 18رکنی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ڈفینڈر دپسان ٹرکی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب کے 20سالہ ہرجیت نے حالیہ وقت میں جونیئر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ ماہ سپین کے والیں سیا میں بھی جونیئر ٹیم کی قیادت کی تھی جس نے فائنل میں جرمنی کو شکست دے کر چار ممالک کا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔اس سال ہاکی انڈیا سالانہ ایوارڈز میں سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا جگراج سنگھ ایوارڈ(مرد انڈر 21جیتنے والے) ہرجیت لندن میں چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی سینئر ٹیم کے بھی رکن تھے،انہیں تب اسٹار مڈفیلڈر سردار سنگھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔


Share: