ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 500-1000نوٹ بند ی معاملہ :مرکز نے سپریم کورٹ میں ٹرانسفر پٹیشن داخل کی 

500-1000نوٹ بند ی معاملہ :مرکز نے سپریم کورٹ میں ٹرانسفر پٹیشن داخل کی 

Tue, 22 Nov 2016 12:00:46    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )500-1000روپے کے پرانے نوٹوں کے چلن پر 8؍نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک پابندی لگانے کا اعلان کردیا ، اس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں لوگوں کو ہورہی پریشانیوں کی خبریں ٹی وی چینلوں اور اخبارات کی سرخیاں بن گئیں۔اسی کے ساتھ ہی کئی عدالتوں میں مرکزی حکومت کے اس اچانک فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ۔انہی معاملوں کے خلاف مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ٹرانسفر درخواست داخل کی ہے۔مرکز نے درخواست دائر کرکے ملک بھر کے مختلف ہائی کورٹوں میں نوٹ بند ی کے معاملات کو سپریم کورٹ یا کسی ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی 23؍نومبر کو سماعت کرنے کے لیے رضامند ہو گیا ہے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے الگ الگ ہائی کورٹوں میں چل رہے مقدمات پر روک لگانے کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مرکز سپریم کورٹ میں ٹرانسفر درخواست دائر کرے، لوگ پریشان ہیں اس لیے راحت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں۔مرکز کا کہنا ہے کہ 8؍نومبر کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیرالہ، کرناٹک، بامبے ہائی کورٹ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ، گجرات ہائی کورٹ میں عرضیاں دائر کی گئی ہیں، چونکہ معاملہ کی سماعت سپریم کورٹ کر رہا ہے اس لیے ملک کی مختلف عدالتوں میں چل رہے مقدمات پر روک لگائی جائے۔


Share: