ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / 24دسمبر کو کیرلا میں مسلم یوتھ لیگ کانفرنس اور 16فروری کو تمل ناڈو میں IUML کا ریاستی کانفرنس کا انعقاد ہوگا

24دسمبر کو کیرلا میں مسلم یوتھ لیگ کانفرنس اور 16فروری کو تمل ناڈو میں IUML کا ریاستی کانفرنس کا انعقاد ہوگا

Wed, 21 Nov 2018 17:58:50    S.O. News Service


چنئی ۔۲۱ نومبر( پریس ریلیز؍ایس او نیوز)۔انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین اور ریاستی جنرل سکریٹری و رکن اسمبلی کے۔ اے ۔ ایم محمد ابوبکر نے چنئی انا اریوآلیم میں ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ڈی ایم کے پرنسپل سکریٹری ٹی آر بالو ، آر گنائزنگ سکریٹری آر ایس بھارتی ایم پی،ویلور مغربی ضلعی سکریڑی گاندھی ایم ایل اے موجود رہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کو سیرت رسول ﷺ کی کتاب تحفہ میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ 27اکتوبر 2018کو مسلم لیگ کے ریاستی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ڈاکٹر ایم کروناندھی کے انتقال پر پارٹی کی جانب سے تعزیتی قرارداد اور پارلیمانی انتخابات میں انتخابی اتحاد کے تعلق سے جو قراردادمنظور کئے تھے اس کی کاپی ایم کے اسٹالن کو پیش کیا۔ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا انڈین یونین مسلم لیگ نے 16فروری 2019کو تمل ناڈو کے مدورائی شہر میں ریاستی کانفرنس انعقادکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے ہم نے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کو دعوت دی تھی جس کو انہوں نے قبول کرکے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی طرح کیرلا میں مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے 24نومبرتا 24دسمبر 2018ایک ماہ تک "بھارت کو فسطائیت سے حفاظت کریں گے "کے نعرے کے تحت 30ہزار سے زائد نوجوان سفید لباس پہن کر ریلی نکالیں گے۔ ریلی کا آغاز ریاست کیرلا کے شہر کاسر گوڈ سے ہوگا اور مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ریلی کا اختتام ترونندا پورم شہر میں ہوگا اور 24دسمبر کو کوژی کوڈ( کالی کٹ) ساحل سمندر پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں بھی ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن ، کانگریس پارٹی اور انڈین یونین مسلم لیگ کے دیگر اتحادی پارٹیوں کے قومی لیڈران شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ کے قومی صدر نے بتایا کہ مسلم یوتھ لیگ اور انڈین یونین مسلم لیگ کے کانفرنس میں ڈی ایم کے پارٹی کی صدارت والی اتحادی پارٹیوں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے مزید کہا کہ آزاد ہندوستان میں مذہبی یکجہتی اور سیکولرازم کے جس راستے پر مہا تما گاندھی اور نہرو چلے تھے اس راستے کو ترک کرکے بی جے پی آج ملک میں مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرکے آپس میں لڑارہی ہے اور ملک کو مذہب کے نام پر زوال کی طرف کی لے جاری ہے۔ جس سے ملک کے امن وامان پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور ملک ترقی نہیں کررہا ہے۔بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک کے عوام میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شرمناک شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی حکومت سے عوام بالکل مطمئن نہیں ہیں۔ ملک کی صورتحال کے مدنظر گزشتہ دو سالوں سے انڈین یونین مسلم لیگ اس بات پر زور دیتے آرہی ہے کہ بی جے پی کے خلاف سیکولر طاقتوں کا متحد ہونا بے حد ضروری ہے اور قومی سطح پر سیکولر پارٹیوں کو متحد کرنے کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ بھی کوشاں ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے بتایا کہ سیکولر پارٹیوں کو متحد کرنے کیلئے انہوں نے حال ہی میں تلنگانہ، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ اور ریاست کیرلا کا دورہ کیا تھا ۔


Share: