ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں 15 سالہ لڑکے کا چاقو سے قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

دہلی میں 15 سالہ لڑکے کا چاقو سے قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

Wed, 23 Sep 2026 12:45:48    S O News

نئی دہلی، 23 /ستمبر (ایس او نیوز): دہلی کے آنند پربت علاقے میں منگل کی رات ایک 15 سالہ لڑکے کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ نئی بستی کی گلی نمبر 16 میں پیش آیا، جو آنند پربت پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے لڑکے پر چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

خاندان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ لڑکے پر متعدد وار کیے گئے تھے اور اسے پہلے بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملے کی وجوہات اور ملوث افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Share: