ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوگی راج میں بالکل مختلف طرح نظر آئیں گے یوپی کے اسکولی بچے، جاری ہوانیاڈریس کوڈ

یوگی راج میں بالکل مختلف طرح نظر آئیں گے یوپی کے اسکولی بچے، جاری ہوانیاڈریس کوڈ

Wed, 10 May 2017 22:42:18    S.O. News Service

لکھنؤ10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی میں یوگی حکومت نے اسکولوں کے لئے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سے لاگو ہوگا، یعنی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اسکولوں کے بچے نئے اوتار میں نظر آئیں گے۔سرکاری اسکول کے بچوں کے لئے جو لباس جاری کیا گیا ہے وہ پرائیویٹ اسکولوں جیسے ہی ہوں گے، یعنی اب سرکاری اسکولوں کے بچے بھی پرائیویٹ اسکول والے بچوں کی طرح نظر آئیں گے۔حکومت نے جو نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے، اس میں نیلی پتلون اور سفید قمیض کی جگہ سفید رنگ کی پتلون اور گلابی سرخ رنگ کی شرٹ ہوگی، جبکہ لڑکیوں کے لئے گلابی شرٹ اور براؤن رنگ کی شلوار ہوگی۔وہیں چھوٹی بچیوں کے لئے بھوری رنگ کی ا سکرٹ اور گلابی سرخ شرٹ کو نئے ڈریس کوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یوگی حکومت نے نجی اسکولوں کی من مانی روکنے اور فیس مستقل کرنے کو لے کر ایک کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی میں کل 9افردا ہوں گے، جس میں 6 سرکاری افسر اور 3 غیر سرکاری لوگ ہوں گے، جس میں لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈی پی ایس میرٹھ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایک صحافی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
 


Share: