ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگنڈا میں پولیس اور باغیوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک

یوگنڈا میں پولیس اور باغیوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک

Tue, 29 Nov 2016 12:05:51    S.O. News Service

کانگو،28؍نومبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوگنڈا کی پولیس نے آج بتایا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں پولیس اور جنگجوؤں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 62ہو گئی ہے۔ یہ جھڑپیں گزشتہ روز ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کی سرحد کے قریب رونما ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر پچپن افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس پرتشدد کارروائی میں سولہ فوجی بھی مارے گئے ہیں۔


Share: