ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم بحریہ کی مناسبت سے کاروار میں 27نومبر کو نیوی میلہ کا انعقاد

یوم بحریہ کی مناسبت سے کاروار میں 27نومبر کو نیوی میلہ کا انعقاد

Sun, 27 Nov 2016 01:50:10    S.O. News Service

کاروار 26/نومبر (ایس او نیوز)ہر سال4 دسمبر کوانڈین نیوی کی جانب سے یوم بحریہ (نیوی ڈے)منایا جاتا ہے۔ اس تعلق سے کاروار میں 27/نومبر کونیوی میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

کارواربحریہ اڈے کے افسران نے بتایا کہ انڈین نیوی کے تعلق سے عوام کو معلومات فراہم کرنے کی نیت سے اس دن دوپہر3/ بجے سے رات 9/ بجے تک نیوی میلہ میں ہر کسی کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔دلچسپی رکھنے والوں کے لئے آدھار کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کے ذریعے اپنی شناخت بتاکرارگا میں واقع مین گیٹ سے داخلہ پاس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ گاڑیوں کو اندر لے جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے قریب میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شام پانچ بجے سے قبل داخلہ لینا ضروری ہے۔ عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس میلے کو کامیاب بنانے کی خواہش کی گئی ہے۔


Share: