ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 70 فوجی ہلاک

یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 70 فوجی ہلاک

Sun, 19 Jan 2020 18:02:15    S.O. News Service

صنعاء،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)یمن میں کیے گئے ایک میزائل حملے میں کم از کم 70 فوجی مارے گئے ہیں۔ یمن کے فوجی اور طبی ذرائع کے مطابق یہ میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا اور یہ وسطی صوبے مارب کی ایک مسجد پر گرا۔

بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیا۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا  گیا  ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی صبا نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔

یمنی تنازعہ سن 2014 سے جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔


Share: