ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوم منسٹر کے ہاتھوں پولیس اسٹیشن اور کوارٹرس کا افتتاح

ہوم منسٹر کے ہاتھوں پولیس اسٹیشن اور کوارٹرس کا افتتاح

Sun, 20 Nov 2016 11:41:53    S.O. News Service

منگلورو 19؍نومبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے ہاتھوں پانمبور پولیس اسٹیشن، اسسٹنٹ پولیس کمشنر(نارتھ) کے دفتر اور 16رہائشی کوارٹرس کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس گراہا اسکیم کے تحت ایک لاکھ پولیس والوں کو رہائشی کوارٹرس فراہم کرنا چاہتی ہے اور 11ہزار کوارٹرس کی تعمیر کے کام کو تین مرحلوں میں جاری کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 2,500کوارٹرس تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں4,500کوارٹرس کا تعمیرای کام جاری ہے۔ باقی ماندہ کوارٹرس اگلے 12مہینوں کے اندر تعمیر کیے جائیں گے۔

اس تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر رماناتھ رائے، ایم ایل اے محی الدین باوا، ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سنیل کمار، انسپکٹر جنرل آف پولیس (ویسٹرن رینج) ارون چکراورتی اور پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھر نے تقریب میں شرکت کی۔


Share: