میلبورن،26نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم آج یہاں چارممالک کے ٹورنامنٹ کے مشکل مقابلے میں نیوزی لینڈ سے 2.3سے ہار کرخطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔اس ہار کا مطلب ہے کہ ہندوستان اب کل تیسرے-چوتھے مقام کے کوالیفکیشن میچ میں ملائیشیا سے بھڑے گا۔ہندوستان کیلئے دونوں گول ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ(18ویں منٹ اور57ویں منٹ)نے کئے۔ہندوستانیوں نے جارحانہ شروعات کی،پہلے 15منٹ میں ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے حریف کے دائرے میں کئی بارنقب لگائی لیکن گول کے لئے کوئی بہتر شاٹ نہیں لگا سکے۔نیوزی لینڈ کے نک راس گول کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن ہندوستانی گول کے سامنے محتاط آکاش چکٹے نے باکس کے اوپر لگا ریورس شاٹ کا اچھا دفاع کیا۔ہندوستان کو بہترین موقع پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر ملا لیکن روپندر پال سنگھ کی فلک کو نیوزی لینڈ کے کپتان شیعہ میکلیسے نے روک دیا۔ہندوستانیوں نے دوسرے کوارٹر میں تیزی سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔اس اقدام کا فائدہ انہیں 18ویں منٹ میں ملا جب اکاشدیپ کوایک پنالٹی ملی جسے روپندر نے گول میں تبدیل کر دیا۔دونوں ٹیموں کی مسلسل کوششوں کے باوجود اسکور میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہاف میں 1.0سے برتری قائم رکھی۔دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ نے گول میں پہلا شاٹ لگایا لیکن ایک بار پھر چکٹے نے میٹ ریج گبز کا دور سے لگایا شاٹ روک دیا۔اسی دوران نکن تھمیا کا شاٹ باکس کے اوپر سے چلا گیا۔آخری کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مسلسل دو گول کر دئے۔نک راس نے 47ویں منٹ میں گول داغا جس کے بعدجیکب سمتھ نے اگلے منٹ میں ٹیم کو 2.1سے آگے کر دیا۔ہندوستان نے پھر جارحانہ ہونے کی کوشش کی جس کا نیوزی لینڈ نے فائدہ اٹھایا اور ہگو اگلس کے 57ویں منٹ میں کئے گول سے 3.1سے برتری حاصل کرلی۔روپندر نے پنالٹی کارنرکوتبدیل کرکے اسکور 2.3کر دیا۔آخری منٹ میں ہندوستان نے برابری حاصل کرنے کے بہت سے مواقع بنائے لیکن نیوزی لینڈ نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا اور جیت درج کی۔