ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی دلہا، پاکستان دلہن کی شادی میں سرحد پر جاری کشیدگی آڑے آئی 

ہندوستانی دلہا، پاکستان دلہن کی شادی میں سرحد پر جاری کشیدگی آڑے آئی 

Sat, 08 Oct 2016 12:54:25    S.O. News Service

جودھپور،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سرحد پار سے ہونے والی ایک شادی پھنس گئی ہے۔جودھپور رہائشی نریش تیوانی اور کراچی کی پریا بچانی اب سے ٹھیک ایک مہینہ بعد شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں اب فکر ستا رہی ہے ، کیونکہ پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانے نے دلہن کے خاندان اور رشتہ داروں کو ویزا جاری نہیں کیا ہے۔دولہے کے مطابق، مقررہ وقت اور طریقہ سے ویزا کے لیے درخواست دینے کے باوجود دلہن کی طرف سے اب تک کسی کو بھی دستاویز جاری نہیں کیا گیا ہے ۔کوئی پیش رفت نہ دیکھ کر تیوانی نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی فریادکی ہے۔تیوانی نے کہاکہ دلہن کے خاندان نے ویزا کے لیے درخواست تقریبا تین ماہ پہلے دی تھی ۔ہم مان رہے تھے کہ دستاویزات وقت پر جاری کر دئیے جائیں گے۔دولہے کے خاندان نے کہا کہ شادی کی تیاریاں رک گئیں ہیں کیونکہ ان کی ساری کوششیں اس جانب لگی ہیں کہ کسی طرح سے دلہن کے خاندان کو دستاویزات مل جائے۔دولہے کے والد کنہیا لال نے کہا کہ پریا کا خاندان کراچی میں اپنی کمیونٹی کے منتخب ارکان کے مسلسل رابطے میں ہے، لیکن اب تک کچھ بھی امید کے مطابق نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2001میں پاکستان کا سفر کیا تھا ، اس کے بعد سے ان کی تمنا تھی ان کے بیٹے کی دلہن پاکستانی ہو۔اس کی وجہ دونوں ممالک کی ثقافت اور روایت کا ایک جیسا ہونا ہے، لیکن ان حالات میں، ان کے خیال سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے میں لمبا وقت لگ سکتا ہے ۔


Share: