ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 64رنز سے شکست دی

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 64رنز سے شکست دی

Sun, 27 Nov 2016 12:02:36    S.O. News Service

بینکاک،26نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں آج یہاں بنگلہ دیش کو 64رنز سے روند دیا۔متالی راج(ناٹ آؤٹ 49)اوراسمرتی مندھانا(41)کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 70رن جوڑے جس سے ہندوستان نے 20اوور میں 6 وکٹ پر 118رن کا اسکور کھڑا کیا۔ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے اس کے بعد بنگلہ دیش کو صرف 54رن پر سمیٹ کر شاندار جیت درج کی۔ہندوستان کی جانب سے لیگ اسپنر پونم یادو نے چار اوور میں 13رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔روایتی حریف پاکستان کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستان کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کو لے کر بے یقینی تھی،ٹیم اب کل تھائی لینڈ سے بھڑے گی۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم 29نومبر کو پاکستان کے خلاف اترتی ہے یا نہیں۔ٹورنامنٹ سے پہلے ٹی 20ٹیم کی کپتانی گنوانے والی متالی نے 59گیندوں کی اپنی اننگز کے دوران دو چوکے لگائے۔اچھی شروعات کے بعد ہندوستان سے بڑے اسکور کی توقع کی جا رہی تھی لیکن آخری اوورز میں ٹیم تیزی سے رن جوڑنے میں ناکام رہی۔دن کے ایک دوسرے میچ میں پاکستان نے نیپال کو نو وکٹوں سے شکست دی۔


Share: