ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا 93 سال کی عمر میں انتقال

ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا 93 سال کی عمر میں انتقال

Sun, 11 Aug 2024 19:38:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ دو ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سنیچر کو 93سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کے نٹور سنگھ نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں شامل تھے۔ تاہم، 6 دسمبر 2005 کو کھانے کے تیل میں تنازع کے سبب مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ وہ راجیو گاندھی حکومت میں 1986تک اسٹیل، مائنز اور کوئلہ اور زراعت کے مرکزی وزیر مملکت اور 1986سے 1989تک وزارت خارجہ میں بھی وزیر رہے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک سفارت کار تھے۔ انہوں نے پہلی بار 1984 میں بھرت پور، راجستھان سے الیکشن جیتا تھا۔

1953میں 22 سال کی عمر میں انڈین فارن سروس میں شامل ہونے کے بعد، سنگھ نے برطانیہ (1973سے 1977) میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر ۱۹۷۷ء میں زامبیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر بنے۔ انہوں نے 1980 سے1982 تک پاکستان میں ہندوستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ کے نٹور سنگھ نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج، کیمبرج، یو کے اور چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں تاریخ کی تعلیم حاصل کی۔ انہیں پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا تھا۔


Share: