ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر پہلی جیت درج کی

ہندوستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر پہلی جیت درج کی

Fri, 25 Nov 2016 11:47:11    S.O. News Service

میلبورن،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نکن تھمیا کے دو گول کی مدد سے ہندوستان نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے ابھرکر آج یہاں ملیشیا کو 4-2سے شکست کرکے چار ممالک کے ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔اس دلچسپ میچ میں ہندوستان نے آخری کوارٹر میں اپنا جلوہ دکھایا۔اس کی طرف سے نکن نے 24ویں اور 55ویں منٹ میں گول کیے،ان کے علاوہ روپندر پال سنگھ(40ویں)اور اکاشدیپ سنگھ(56ویں منٹ)نے بھی گول داغے۔ملائیشیا کے لئے فیضل ساری(39ویں)اور شہریل ساباہ(47ویں منٹ)نے گول کئے۔ہندوستان نے شروع سے ہی دبدبہ بنانے کی کوشش کی اور اس نے مسلسل اچھے موو بنا کر ملیشیا کو اس کے اپنے ہاف میں ہی مصروف رکھا۔گیند پر زیادہ وقت تک قبضہ رکھنے کے باوجودہندوستانی ٹیم اگرچہ گول کرنے کے زیادہ موقع نہیں بنا پائی،پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی،دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے ہاف میں اچھا کھیل دکھایا لیکن اسے آخر 24ویں منٹ میں گول کرنے کا موقع ملا۔سردار سنگھ نے ملائیشیاکی غلطی کا فائدہ اٹھا کر گیند اپنے قبضے میں لی اور اسے ستبیر سنگھ کی طرف بڑھا۔نکن تب دائرے کے پاس کھڑے تھے اور ستبیر سے گیند ملتے ہی انہوں نے ایک ڈفینڈر کو چھکایا اور پھر کرارا شاٹ جماکر ہندوستان کو 1-0سے آگے کر دیا۔ہندوستان اس گول کی بدولت ٹائم آؤٹ تک 1-0سے آگے تھا۔ملائیشیا نے تیسرے کوارٹر کے نویں منٹ میں برابری کا گول داغا،اس کی طرف سے فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر یہ گول کیا۔


Share: