ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندو کے بہروپ میں عشق لڑانے والا نوجوان گرفتار

ہندو کے بہروپ میں عشق لڑانے والا نوجوان گرفتار

Mon, 19 Dec 2016 12:13:12    S.O. News Service

اڈپی 19/دسمبر(ایس او نیوز)ہندتووادی تنظیم کے کارکنوں نے ایک نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے مسلمان ہونے کے باوجود اپنے آپ کو ہندو بتاکر ہوناورکی ایک ہندو لڑکی سے عشق لڑایا اور اسے وقت بے وقت پریشان کرنا شروع کیا۔

    گرفتار شدہ نوجوان کا نام سمیربتایا جاتا ہے جوکہ پیشے سے کنڈکٹر ہے۔مبینہ طور پر سمیر کی ملاقات اس لڑکی سے بس میں سفر کے دوران ہوئی تھی۔ جو کہ اڈپی کے ایک جیوتشی کے پاس ملازمت کرتی ہے۔اس نے اپنا نام راہول بتاکر پہلے اس سے دوستی کی پھرزبردستی عشق کا ناٹک کرتے ہوئے لڑکی کو پریشان کرنا شروع کیا۔ اب خود لڑکی نے پولیس کے سامنے بیان دیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ بدتمیزیاں کرنے لگا تھا۔

     رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6مہینوں سے سمیر اور اس لڑکی کے تعلقات سازگار چل رہے تھے۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ مبینہ طور پر لڑکی طرف سے یہ سارے الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب لڑکی کو سمیر اپنے گھر لے جارہاتھاتب ہندتووادی تنظیم کے کارکنان نے ان دونوں کو روکا اورپوچھ تاچھ کرکے سمیر کو پولیس کے حوالے کیاہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے مارے سمیر سے بات چیت کیا کرتی تھی۔

     اس کے علاوہ بھگوا بریگیڈ کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ سمیر نے اس سے پہلے بھی بہت ساری لڑکیوں کو اس طرح دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے اگرپولیس اس کے خلاف سخت اقدامات نہیں کرے گی تو پھر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوجائے گی۔برہماور سرکل انسپکٹر سری کانت کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
 


Share: