ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گزشتہ چار سال میں 379کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے:وزارت

گزشتہ چار سال میں 379کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے:وزارت

Wed, 23 Nov 2016 12:35:54    S.O. News Service

نئی دہلی،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) وزیرکھیل وجے گوئل نے آج پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ چار سال میں 379ہندوستانی کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے ہیں۔گوئل نے تحریری جواب میں گزشتہ چار سال میں انسداد قومی ڈوپنگ ایجنسی سے ملی اطلاع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے کھلاڑیوں کی فہرست دی۔سال 2013میں 95کھلاڑی مثبت پائے گئے جبکہ 2014میں یہ تعداد 95اور 2015میں 120رہی،اس سال اکتوبر تک 68کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے۔گوئل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ ہندوستان کی حکومت نے قومی کھیل کے ترقی ضابطہ اخلاق 2011بنایا جس میں تین جنوری 2011سے نافذ ہے،تمام قومی کھیل فیڈریشنوں کو اس کی دفعات پر عمل کرنا لازمی ہے جس میں ڈوپنگ جیسے غیر اخلاقی چلن سے بچنے کیلئے سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل شامل ہے۔سوال یہ تھا کہ کیا حکومت نے مستقبل میں ڈوپنگ سے بچنے کیلئے ہندوستانی کھیل اتھارٹی اور کھیل فیڈریشنوں کو ہدایات دی ہیں۔


Share: