ہیوانا،26؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیوبا کے سابق مرد آہن فیڈل کاسترو ہفتہ کے روز نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس امر کا اعلان کیوبا کے ٹیلی ویژن پر کیا گیا۔فیڈل ایلاہنڈرو کاسترو 13اگست 1926 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1959میں ملک کی قیادت ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں سنبھالی۔ اس بغاوت میں ولانچیو بسیسٹی کو اقتدار سے محروم ہونا پڑا۔ فیڈل کاسترو سنہ 2008تک کیوبا کے وزیر اعظم رہے انہوں نے بعد میں اپنے بھائی راول کاسترو کو نامزد کر دیا۔کاسترو 1965میں کیوبا کی کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری رہے اور انہوں نے ملک میں کیمونسٹ سسٹم رائج کرنے کے عمل کی قیادت کی اور کیوبا میں سنگل پارٹی سسٹم رائج کیا۔