نئی دہلی،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی قانون کو لے کر مسلسل یوگی حکومت پر حملہ بول رہی ہیں۔گزشتہ دنوں بھی این سی آر بی کے تازہ اعداد وشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا نے ٹویٹ کیا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اترپردیش ریاست سب سے اوپر ہے۔ان کے اس بیان پر ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ وہ ٹوئٹر والی لیڈر ہیں۔حال ہی میں وہ اپنے بھائی کے امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے ہارنے کے بعد چلی گئیں۔وہ کیا کہتی ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہم قانون و نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔بتا دیں کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سال 2017 میں خواتین کے خلاف جرائم کے 3,59,849 مقدمات درج کئے گئے۔ خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل تیسرے سال اضافہ ہوئی ہے۔