ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ حکومت نے ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم کی مجسٹریٹ جانچ کی ہدایت دی 

کیرالہ حکومت نے ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم کی مجسٹریٹ جانچ کی ہدایت دی 

Mon, 28 Nov 2016 13:19:49    S.O. News Service

ترونت پورم ، 27؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کیرالہ کی سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے ملا پورم ضلع کے نیلامبر جنگلوں میں حال ہی میں ہوئے تصادم کی مجسٹریٹ تحقیقات کا آج حکم دیا جس میں دو ماؤنواز باغیوں مارے گئے تھے۔وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے پیری تھال منا کے نائب ضلع مجسٹریٹ کو واقعہ کی تفصیلی جانچ کرنے اور اس کی رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔وزیراعلیٰ کے دفترنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکاؤنٹر میں قتل سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کو سونپی گئی۔دراصل انسانی حقوق کے کارکن اورحکمران ایل ڈی ایف کی اہم اتحادی سی پی آئی بائیں باغیوں کی انکاؤنٹر میں ہوئی ہلاکت کی مخالفت میں کھڑے ہو گئی تھی جس کے بعد حکومت کو یہ فیصلہ لینا پڑا۔نیلامبر جنگلوں میں 24؍نومبر کو پولیس کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر میں دوماؤنواز65سالہ کپو سوامی دیوراج اور کالعدم تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے ایک رکن 45سالہ اجیت کو مار گرایا گیا تھا۔ڈی جی پی لوکناتھ بیہرا نے کل دیر رات کرائم برانچ کو تحقیقات کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے ستمبر 2014میں گائڈ لائن جاری کیاتھاجس میں انکاؤنٹر میں ہوئی ہلاکت کے تمام معاملات میں ایف آئی آر درج کرنا اور سی آئی ڈی یا کسی بھی آزادایجنسی کی طرف سے تحقیقات کو لازمی بنا دیاگیا تھا ۔پولیس کے مطابق ماؤنواز باغیوں نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ماؤنواز ہلاک ہو گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے ٹھکانے سے کام چلائنودھماکہ خیز آلات، دھماکہ خیز مواد بنانے کے لیے استعمال ہونے والے مواد، دھماکہ خیز مواد، سولر پاور پینل، کچھ بیٹری چارجر، کچھ پن ڈرائیو، ایک ماڈم ، ایک پستول اور چاول کے 40تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔


Share: