ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال کا گجرات دورہ ملتوی

کیجریوال کا گجرات دورہ ملتوی

Fri, 18 Nov 2016 12:49:29    S.O. News Service

احمد آباد، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ دہلی میں ایک مشترکہ ریلی کی و جہ سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا گجرات کا دور ہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔یہ معلومات عام آدمی پارٹی نے دی ہے ۔آپ نے کل اعلان کیا تھا کہ کیجریوال آج سے دو دن کے گجرات دورہ پر جائیں گے ، جہاں وہ بھاؤنگر ضلع کے مہوا شہر میں ایک مقامی پارٹی لیڈر کی طرف سے چلائے جارہے ایک اسپتا ل کے ایک خصوصی وارڈ اور ایک آپریشن تھیٹر کا افتتاح کریں گے۔پارٹی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ہشرل نایک نے کہا کہ دہلی میں ممتا بنرجی کے ساتھ کیجریوال کی مشترکہ ریلی کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلی کا دورۂ گجرات ملتوی کردیا گیا ہے۔


Share: