وشاکھاپٹنم،21نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آج یہاں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ پر ملی 246رن کی جیت میں اپنے گیند بازوں بالخصوص ڈبیوکرنے والے جینت یادو کی شراکت کی تعریف کی۔کوہلی نے کہا کہ بلے بازی اور گیند بازی میں ساری چیزیں صحیح رہیں جس سے جیت ممکن ہوسکی،دونوں ٹیموں کے درمیان راج کوٹ میں پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا۔ہندوستان نے اس طرح پانچ میچوں کی سیریز میں 1.0سے برتری حاصل کرلی۔انہوں نے کہا کہ پانچ گیند بازوں، جو وکٹ حاصل کر سکتے ہیں، کو کھلانا شاندار رہا،اس ٹیسٹ کی سب سے بڑی مثبت چیز یہی ہے کہ تیز گیند بازوں نے کس طرح کی بولنگ کی اور جینت کا ڈبیو،جینت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ ملا، اس نے کچھ رنز بنائے اور پھر تیسری اننگز میں تین وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شراکت ہمیشہ انمول ہوتی ہے،ایک نوجوان کھلاڑی کا آنا اور اپنے کپتان کو کہنا کہ وہ ایسی فیلڈنگ چاہتا ہے، وہ ایسی لائن اور لینتھ میں بولنگ کرنا چاہتا ہے، اس سے لگتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے، وہ جانتا ہے،میں اس کے لئے کافی خوش ہوں۔ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ کافی لوگوں نے راج کوٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے،اس لئے ہم اس میچ کو جیتنا چاہتے تھے،ہم یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہم پانچ سیشن تک بلے بازی کریں اور 450سے زیادہ رنز کا اسکور بنائے جو ہم نے کیا،اس کے بعد گیند بازوں نے دبدبہ بنایا۔کوہلی کو دو اننگز میں 167اور 81رنز کی اننگز کھیلنے کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔