ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولمبیا میں سینیٹ کی جانب سے فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان امن سمجھوتے کی توثیق

کولمبیا میں سینیٹ کی جانب سے فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان امن سمجھوتے کی توثیق

Thu, 01 Dec 2016 12:03:30    S.O. News Service

بوگوٹا،30نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کولمبیا میں حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان طے ہونے والے امن سمجھوتے نے پہلی پارلیمانی رکاوٹ عبور کر لی ہے۔ کل منگل کی شام ملکی سینیٹ نے اس سمجھوتے کی توثیق کر دی۔ اس سے پہلے اس سمجھوتے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان سینیٹ میں ایک گھنٹے تک بحث ہوتی رہی۔ آج بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی جانب سے بھی اس سمجھوتے کی منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اس معاہدے کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔


Share: