ریاض،27/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) بین الاقوامی سطح پر معروف سائنٹیفک ریسرچ جنرل Nature نے گذشتہ 50 برسوں کے دوران قائم ہونے والی دنیا کی 175 بہترین ینگ یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (كاؤسٹ) کا عالمی سطح پر چھٹا جب کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا MENA کی سطح پر پہلا نمبر ہے۔
یہ پیش رفت کاؤسٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اس یونیورسٹی نے اہمیت کی حامل تحقیقات کے میدان میں حاصل کیں۔ کاؤسٹ نے علمی تحقیق کے ایسے شان دار نتائج پیش کیے جو مشرق وسطی کی کسی بھی دوسری ینگ یونیورسٹی کے کام سے برتر رہے۔
یاد رہے کہ سائنسی مقالات شائع کرنے والے جریدے Nature کی درجہ بندی کو تحقیق کے میدان کے ماحصل نتائج اور تعاون میں عالمی سطح پر اعلی معیار کا انڈیکس شمار کیا جاتا ہے۔