ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : گہرے سمندر میں ماہی گیروں سمیت ڈوبتی کشتی کو بچا لیا گیا 

کنداپور : گہرے سمندر میں ماہی گیروں سمیت ڈوبتی کشتی کو بچا لیا گیا 

Sun, 22 Sep 2024 12:05:31    S.O. News Service

کنداپور،  22 / ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے کوٹا کے قریب گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ایک بڑے لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرانے کی وجہ سے کشتی ڈوبنے لگی تو قریب ہی ماہی گیری میں مصروف دیگر دو  کشتیوں کے مچھیروں نے آگے بڑھ کر ڈّوبتی کشتی پر موجود چھ ماہی گیروں کو بچا لیا ۔
    
جن مچھیروں کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا ان کی شناخت بسوا کھاروی، پرمود، بھاسکر، وئیکنٹا، شیکھر اور سوریا کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
اس کے علاوہ ڈوبتی ہوئی کشتی کو بھی ان لوگوں نے کھینچتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ہنگارا کٹّے بندر تک پہنچا دیا ۔ پانی اندر موجود لکڑی کے ٹکڑے سے تصادم کی وجہ سے کشتی کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ 25 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
اس تعلق سے گنگولی کوسٹ گارڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: