ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرتارپور صاحب کو 70 سال تک دوربین سے دیکھنا پڑا:مودی

کرتارپور صاحب کو 70 سال تک دوربین سے دیکھنا پڑا:مودی

Sat, 19 Oct 2019 19:43:54    S.O. News Service

گروگرام،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ اسمبلی انتخابات: ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہم کا آج آخری دن ہے۔ریاست میں حکمراں پارٹی بی جے پی نے واپس اقتدار میں آنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔مقامی لیڈروں سے لے کر قومی رہنماؤں اوراسٹارپرچارکوں نے پارٹی کی مہم کو مضبوطی دینے کی کوششیں کی ہیں۔اسی کڑی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سرسا ضلع کے ایلناباد میں ایک جلسے سے خطاب کیاہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے مالک کے مقدس، کرتارپور صاحب اور ہم سب کے درمیان فاصلے اب ختم ہونے والے ہیں۔پی ایم مودی نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت گرو نانک دیو جی کے 550 ویں  پرکاش اتسوکے اس عظیم لمحے، اس تاریخی لمحے سے پوری دنیا کو واقف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں بھارت سرکار اس تہوار کو منانے والی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں حکومت ہند گرونانک جی کا550 واں پرکاش اتسومنانے والی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے مالک کے مقدس، کرتارپور صاحب اور ہم سب کے درمیان فاصلے اب ختم ہونے والے ہیں۔آزادی کی 7 دہائی کے بعد یہ موقع آیاہے۔70 سال گزرگئے۔اس سے بڑی بدقسمتی بھلا کیا ہوسکتی ہے کہ ہماری آستھا کے ایک بڑے مرکزکو ہمیں 7 دہائی تک دوربین سے دیکھنا پڑا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 1947 میں تقسیم کی لکیریں چوڑی کرنے کے لیے ذمہ دارتھے، کیا انہیں یہ خیال نہیں تھا کہ صرف 4 کلومیٹر کے فاصلے سے بھکتوں کو الگ نہیں کیا جاناچاہیے۔اس کے بعد بھی 70 سالوں میں کیا اس فاصلے کو مٹانے کی کوشش کانگریس کو نہیں چاہیے تھی۔


Share: