ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کراولی اتسوا کے حوالے سے بھٹکل میں طلباء کے مقابلے

کراولی اتسوا کے حوالے سے بھٹکل میں طلباء کے مقابلے

Thu, 24 Nov 2016 21:05:04    S.O. News Service

بھٹکل 24/نومبر(ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق  کاروار  میں 10, 11, 12 دسمبر کو منعقد ہونے والے کراولی اتسوا کے حوالے سے3 اور4 دسمبر کو ہائی اسکول اور کالج کے طلباء کے لئے بھٹکل تعلقہ سطح پر مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں جیتنے والوں کو کراولی اتسوا میں حصہ لینے اور اپنے انعاما ت پانے کا موقع حاصل رہے گا۔مقابلوں کی تفصیل کچھ یو ں ہے:    


 3-12-16  صبح 10 بجے 

1۔ وائس آف اتر کنڑا    (گانے کا مقابلہ)    ہائی اسکول اور پی یو طلباء کے لئے        بمقام: گرو سدھیندرا کالج بھٹکل

2۔ رنگولی کا مقابلہ            کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے        بمقام: آنند آشرم ہائی اسکول بھٹکل  

دوپہر 2 بجے    

3. ۔ڈرائنگ مقابلہ            ہائی اسکول طلباء کے لئے        بمقام: گرو سدھیندرا کالج بھٹکل


4-12-16 صبح 10 بجے 

4۔ اسکٹ    (لائٹ کامیڈی ڈرامہ)    ہائی اسکول اور پی یو طلباء کے لئے        بمقام: گرو سدھیندرا کالج بھٹکل

دوپہر 2بجے 

5۔ گیان پد رقص            ہائی اسکول اور پی یو طلباء کے لئے        بمقام: گرو سدھیندرا کالج بھٹکل

٭ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 2/دسمبرشام 4بجے تک اپنا نام اسکول ہیڈ ماسٹر یا کالج پرنسپال کے پاس رجسٹر کروائیں۔
٭رنگولی مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند اپنا نام آنند آشرم ہائی اسکو ل میں اس فون نمبر  - 22476 08385/ 9845411408کے ذریعے رجسٹر کرسکتے ہیں۔رنگولی مقابلے میں کسی کی مدد نہیں لی جاسکے گی۔
 ٭مزاحیہ اسکٹ پیش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 8طلباء کی ٹیم ہوسکتی ہے۔جبکہ گیان پد رقص کے لئے پس پردہ گانے والوں کو ملا کر 10تا12طلباء کی ٹیم ہوسکتی ہے۔اس میں ریکارڈ کی گئی میوزک استعمال نہیں کی جاسکے گی۔
٭وائس آف اتر کنڑا مقابلے میں شاستریہ سنگیت پر مبنی کوئی ایک بندش گانا ہوگا۔گانا جس راگ میں ہوگا اس کا تعارف بتانے کی اہلیت ہونی چاہیے۔گانے کے لئے ضروری میوزک کے آلات کا انتظام مقابلے میں شریک ہونے والوں کوخود ہی کرنا ہوگا۔ موسیقی اور گانے کی اہلیت کی جانچ کے بعد ہی فائنل مقابلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
٭ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو مقابلے کے لئے ضروری چیزوں کا انتظام خود ہی کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے ساتھ عمر کے سلسلے میں تصدیق نامہ لانا ہوگا۔اسکول سے تعلیمی سلسلہ منقطع کرچکے طلباء بھی اپنی عمر کے تصدیق نامے کے ساتھ مقابلوں میں شریک ہوسکیں گے۔

 


Share: