ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کالگی اور سیڑم میں زبردست بارش

کالگی اور سیڑم میں زبردست بارش

Fri, 12 May 2017 22:55:33    S.O. News Service

گلبرگہ12مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع گلبرگہ کے موضع کالگی (تعلقہ چیتاپور) اور سیڑم تعلقہ گلبرگہ میں زبردست بارش ریکارڈ کی گگئی۔مالا گھانا، دونور، اور کلگرتی کے مواضعات میں زبردست بارش ہوئی۔ موضع آراجمبگا روڈ کے چند درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جنھیں بعد میں وہاں کے لوگوں نے سڑکوں سے دور ہٹا دیا۔  سیڑم ٹاؤن اور تعلقہ سیڑم میں بھی جمعرات کو زوردار بارش ہوئی۔ ایک تقریب کے لئے ایستادہ کیا گیا  ایک پنڈال زبردست بارش کے سبب گرگیا۔ وزیر میڈیکل ایجوکیشنکرناٹک ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل اوروزیردیہی ترقیات رام لنگا ریڈی اس پروگراممیں موجود تھے۔ بارش نے 40منٹ سے زیادہ وقت تک اپنازوردکھایا۔ شدید بارش کے سبب برقی سربراہی بھی مسدودہوگئی تھی۔ 
 


Share: