ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالادھن رکھنے والوں کے پیچھے آئی ٹی محکمہ پڑ گیا؛ ریاست کے متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

کالادھن رکھنے والوں کے پیچھے آئی ٹی محکمہ پڑ گیا؛ ریاست کے متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

Sun, 04 Dec 2016 04:28:53    S.O. News Service

بنگلورو۔3/دسمبر(ایس او نیوز) کالے دھن کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے محکمہئ انکم ٹیکس نے بنگلور سمیت ملک بھر میں اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔اب تک ریاست میں چھ کروڑ روپیوں سے زیادہ کی نئے نوٹوں کی رقم محکمہئ انکم ٹیکس نے ضبط کرلی ہے۔ بنگلور کے علاوہ اتر کنڑا، دھارواڑ، منگلور اور چکمگلور میں بھی مسلسل چھاپے مارے گئے ہیں۔ دوسرکاری افسران چک رایپااور جئے چندرا کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے بعد ان کے پاس سے 5.7کروڑ روپیوں کے نئے نوٹ ضبط کئے گئے تو آج اتر کنڑا ضلع کے کاروار میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہاں سے 36.5لاکھ روپیوں کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے۔ داونگیرے میں چھاپہ مارکر 4.91لاکھ روپیوں کے دو ہزار کے نوٹ ضبط کئے گئے۔ چکمگلور میں 46 لاکھ روپیوں کے دو ہزار روپیوں کے نوٹ برآمد کئے گئے۔اڈپی کے کارکلا میں 71لاکھ کے دو ہزار روپیوں کے نوٹ ضبط کئے گئے۔ حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے بلاری میں لاکھوں روپیوں کے پانچ سو اور ہزار روپیوں کے نوٹ محکمہئ انکم ٹیکس نے برآمد کئے ہیں۔ نہ صرف ریاست کرناٹک بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی انکم ٹیکس کے چھاپے جاری ہیں۔تلنگانہ کے حیدرآباد میں 95.18 لاکھ کے دو ہزار روپیوں کے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔پنجاب کے موہالی میں 42لاکھ روپیوں کے نوٹ، بہار کے پٹنہ میں 1.2کروڑ روپیوں کے نوٹ، آسام کے گوہاٹی میں 34.5لاکھ روپیوں کے نوٹ، گجرات کے سورت میں ایک کروڑ روپیوں کے نوٹ، مغربی بنگال کے کولکتہ میں 10لاکھ کے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔محکمہئ انکم ٹیکس نے کہاکہ ملک بھر میں اس کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید شدت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔


Share: