ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار پورٹ توسیع کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

کاروار پورٹ توسیع کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

Sun, 27 Nov 2016 11:00:44    S.O. News Service

کاروار26؍نومبر(ایس او نیوز) کاروار کمرشیل پورٹ(بندرگاہ) کی توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں مٹی کی جانچ شروع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کاروار کی بندرگاہ ہر موسم میں کام آنے والی دنیا کی چند قدرتی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔اس بندرگاہ سے متصل کدمبا نیول بیس کے قیام کے ساتھ ہی پورٹ کے ترقیاتی کاموں پر روک لگ گئی تھی۔

بندرگاہ کے افسران نے بتایا ہے کہ پورٹ کی دوسرے مرحلے کی توسیع کے منصوبہ پر 125کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔محکمہ بندرگاہ نے 43کروڑ روپے پہلے ہی سے اس منصوبے کے لئے مختص کررکھے ہیں۔اس توسیعی منصوبے کے تحت 1.5کلومیٹر کے علاقے میں نئے دھکّے (جیٹی) تعمیر کیے جائیں گے۔اس لئے ممبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے پورٹ کے اطراف ساحل کے قریب سمندرسے پانی اور مٹی نکالنے کاکام جاری ہے۔سمندر کی تہہ کی مٹی کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

محکمہ بندرگاہ کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر راجکمار ہیگڈے کے مطابق کاروار بندرگاہ کی توسیع کا ایک ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد کاروار بندرگاہ ملک کی ایک اہم بندرگاہ بن جائے گی جس سے حکومت کو بہت زیادہ مالی منفعت بھی ہوگی۔


Share: