کاروار 20؍ نومبر(ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق کاروارکے رویندر ناتھ ٹیگور ساحل پر ہنومان مندر کے پاس تقریباً پانچ ایکڑ زمین کو ترقی دے کر اسے ایک خوبصور ت روپ دینے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں بہترین خیال اور آئیڈیا دینے والے کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
ساحل سمندر کی طرف سیاحوں کو زیادہ تعداد میں راغب کرنے کے لئے نت نئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔اب وہاں مزید ترقی دینے کے لئے کوئی دلکش آئیڈیا ہو تو عوام میں سے کوئی بھی پیش کرسکتا ہے۔ جس تصور اور خیال کو پسند کیا جائے گا اسے پیش کرنے والے کو پانچ ہزار روپے کے انعام سے نوازا جائے گا۔لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ ساحل پر وقت گزاری کے لئے کس قسم کا منصوبہ بنایا جاسکتا ہے ، اس کا ایک خاکہ A4سائز پیپر کے صرف ایک صفحہ پر لکھ کر بھیجنا ہوگا۔اس کے ساتھ منصوبے کا نقشہ یا ڈیزائن ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔دلچسپی رکھنے والے اپنا آئیڈیا 26نومبر تک ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پہنچائیں۔