کاروار 23/نومبر (ایس او نیوز) کاروار بلدیہ کے وارڈ نمبر 10میں کانگریس کاونسلر فوت ہونے کی وجہ سے جو سیٹ خالی ہوگئی تھی اس پر ضمنی انتخاب ہوا۔ اور اس نشست پر بی جے پی امیدوار نے جیت درج کی۔
الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی تحصیلدار کے دفتر میں کی گئی، جس کے مطابق بی جے پی امیدوار نیہا روی راج نے 366ووٹ حاصل کیے جبکہ کانگریسی امیدوار بی بی ابوبکر نے357ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح کانگریس کی نسشت پر بی جے پی کا قبضہ ہوگیا اور بی بی ابوبکر محض نو ووٹوں سے ہار گئی۔